Informações:
Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
پاکستان رپورٹ: نگران سیٹ اپ کی مشاورت آخری مراحل میں
02/08/2023 Duración: 09minپاکستان میں قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے قبل نگران سیٹ اپ سے متعلق مشاورت اور ملاقاتوں میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت 22 اہم ارکان کو پارٹی سے نکال دیا ہے- باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں خودکش حملے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
Voice Referendum: What is it and why is Australia having one? - وائس ریفرنڈم : یہ کیا ہے اور یہ آسٹریلیا میں کیوں ہو رہا ہے ؟
01/08/2023 Duración: 07minAustralians will vote later this year in the Indigenous Voice to Parliament referendum. Here’s what you need to know about the process, including why it’s taking place, and the information that communities can expect to help guide their decisions at the polls. - آسٹریلین شہری اس سال کے آخر میں وائس ٹو پارلیمنٹ ریفرنڈم میں ووٹ دیں گے ۔ اس عمل کے بارے میں معلومات اس آرٹیکل میں موجود ہے ، جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے ، بشمول یہ کیوں ہورہا ہے اور وہ معلومات جوکمیونٹیز انتخابات میں فیصلے کے لئے بطور رہنمائی استعمال کرتی ہیں۔
-
اردو نیوز فلیش:31 جولائی 2023 :کوئینز لینڈ میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجیوں کی ہلات کی تصدیق
31/07/2023 Duración: 03minوزیر دفاع رچرڈ مارلس کا کہنا ہے کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان چار لاپتہ فوجیوں کے زندہ ملنے کی امید باقی نہیں رہی جن کا ہیلی کاپٹر کوئنز لینڈ کے وٹس سنڈے جزائر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ لبرل پارٹی جاب سیکر ادائیگی میں اضافے کے لئے حکومت کی حمایت کرے گی۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
کھیلوں کی دنیا: پاکستان شاہینز ڈارون میں ٹاپ اینڈ T20 ٹورنامنٹ میں جیت کے لئے پُرعزم
30/07/2023 Duración: 08minڈارون میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا-پاکستان کا آئندہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز, ایشین باکسنگ چیمپئن آصف ہزارہ آسٹریلین ٹائیٹل کے لئے تیار
-
مالی استحصال کا شکار افراد کی مدد کے نئے طریقے
29/07/2023 Duración: 07minمالی استحصال ایک سنگین حقیقت ہے جو آسٹریلیا میں مختلف لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان افراد، انڈجنس آسٹریلوی اور نئے تارکین وطن کے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
پراپرٹی مارکیٹ بحالی کی جانب گامزن۔۔۔۔۔ لیکن کیا یہ دیرپا بحالی ہے؟
28/07/2023 Duración: 06minجون کی سہ ماہی میں آسٹریلین پراپرٹی مارکیٹ میں تین گنا بہتری آئی ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے شرح سود اورمارکیٹ میں کم گھروں کی موجودگی اس ترقی پر اثر اندازہو سکتی ہے
-
اردو نیوز فلیش:28 جولائی2023: وکٹوریہ میں آئندہ سال سے نئے گیس کنیکشن نہیں ملیں گے
28/07/2023 Duración: 03minحکومت 10بلین ڈالر کا ہاوسنگ پروجیکٹ ایک مرتبہ پھر پارلیمان میں پیش کرے گی ۔ آس من مذاکرات میں موسمیاتی تغیر اورخطے میں تعاون کا ایجنڈا سر فہرست۔ مزید خبروں کے لئے سنئیے اردو خبریں
-
اردو نیوز فلیش:آسٹریلیا میں مہنگائی میں کمی کے اشارے
26/07/2023 Duración: 03minجولائی کے اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے۔ سڈنی میں ایک معروف وکیل پر فائیرنگ، ترکی کا یورپی ممالک میں قران جلانے کے واقعات روکنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ
-
اسپورٹس راوؑنڈ اپ: فیفا ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں آسٹریلین ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلے گی
26/07/2023 Duración: 08minفیفا ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں آسٹریلین ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلے گی، آخری میچ آسٹریلیا جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں ایشز آسٹریلین ٹیم کے پاس ہی آئے گی، ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی بھارت اے کو شکست اور جونئیر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی خصوصی گفتگو۔ سنیے اس پوڈکاسٹ میں
-
’محرم الحرام اور فلسفہ شہادت میں بین المذاہب رواداری کا درس بھی موجود ہے‘: علما اور ذاکرین
26/07/2023 Duración: 09minآسٹریلن مسلم بھی نواسہ رسولﷺ کی شہادت کا مہینہ تکریم و عزاداری کے ساتھ منا رہے ہیں، بیرونِ ملک سے آسٹریلیا میں مجالس سے خطاب کے لئے آنے والے ذاکرین میں مولانا جواد حسین عابدی اور اطہر عباس زیدی اس بات پر متفق ہیں کہ محرم الحرام اور فلسفہ شہادت میں بین المذاہب رواداری کا درس بھی موجود ہے۔
-
’میں نے آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی‘: جونئیراسکواش عالمی چمپئین حمزہ خان
25/07/2023 Duración: 15min۲۳ جولائی کو ملبورن میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان نے37 برس بعد پاکستان کے لیے ٹائیٹل جیت لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت کے بعد ان کو آسٹریلیا اور امریکہ سمیت کئی ممالک سے پیشکش ہوئی مگر وہ پاکستان کی طرف سے ہی کھیلیں گے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
Make friends in Australia: the importance of cross-cultural friendships - آسٹریلیا میں دوست بنائیں : بین الثقافتی دوستی کے فوائد
25/07/2023 Duración: 07minMaking friends is one of the biggest challenges people can face in a new country. We naturally form support networks with people from similar cultural backgrounds – but imagine taking a leap and expanding your friendship circle. Cross-cultural friendships will improve your outlook and heighten your sense of belonging. - ایک نئے ملک میں منتقل ہو کر جن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان میں ایک بڑا چیلنج نئے دوست بنانا ہے ۔درتی طور پر، ہم ملتے جلتے ثقافتی پس منظر کے لوگوں کے ساتھ سپورٹ نیٹ ورک بنانے کا رجحان رکھتے ہیں۔ لیکن خود کو ایک موقع دیں اور اپنے سماجی دائرے کو بڑھانے کا تصور کریں۔ متنوع ثقافتی دوستی آپ کے نقطہ نظر کو بہتر بنائے گی اور نئے ملک سے آپ کے تعلق کے احساس کو بڑھا دے گی۔
-
نیپلان نتائج پیش کرنے کے طریقہ عمل میں تبدیلی
24/07/2023 Duración: 05minوہ والدین اور سر پرست جن کے بچے تیسری، پانچویں ساتوین یا نہم جماعت میں نیپلان ٹیسٹ دینے کی تیاری کر رہے ہیں ائندہ چند ہفتوں میں اپنے بچوں کے امتحانات کے نتائج دیکھیں گے .طالب علم کی کارکردگی اور اسکولنگ کے مرحلے کا معیار دیکھنے کے لئے نتائج پیش کرنے کے طریقہ عمل کو تبدیل کیا گیا ہے.
-
اردو نیوز فلیش:24 جولائی 2023: ہاوسنگ تناو کے باعث سماجی رہائش کی ضرورت بلند ترین سطح پر
24/07/2023 Duración: 04minنئی حکومتی تجویز کے تحت باقاعدگی سے کام کرنے والے کیژول ملازمین کو مستقل کردار کی پیشکش کی جائے گی۔ایک نئی رپورٹ کے مطابق سماجی رہائش کی ضرورت ریکارڈ بلند سطح پر ہے۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو خبریں
-
پاکستان رپورٹ: ملک میں ماحولیاتی تبدیلی پرآگاہی مارچ ، پستہ قد نوجوان کے آن لائن فری لانسنگ کے خواب
23/07/2023 Duración: 09minدو فٹ پانچ انچ قد کے باصلاحیت نوجوان شاہد آن لائن فری لانسنگ کی دنیا میں نام بنانے کے خواہشمند ، ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پاکستان میں کلائمٹ چینج سے متعلق آگاہی مارچ
-
سابق وزیرِاعظم عمران خان کا آسٹریلین پاکستانیوں سے ورچول خطاب
21/07/2023 Duración: 07minسابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی کا خطاب آسٹریلیا کے چار شہروں سڈنی، میلبورن، کینبرا اور پرتھ میں نشر کیا گیا . مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔ (ایس بی ایس کا خبر کے مواد سے متفق ہونا ضروری نہیں)
-
اردو نیوزفلیش:21 جولائی 2023، جم چالمرز کی جانب سے حکومتی قومی بہبود فریم ورک کا دفاع
21/07/2023 Duración: 02minتنقید کے جواب میں ٹریژرر جم چالمرز نے حکومت کے قومی فلاح و بہبوود سے متعلق فریم ورک کا دفاع کیا ہے ، مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
نیوز فلیش 20 جولائی 2023: آکلینڈ میں دو افراد کو ہلاک کرنے والے مسلح شخص کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں
20/07/2023 Duración: 01min** لیبر آسٹریلیا کے ملازمتوں کے اعداد و شمار کا کریڈٹ لے رہی ہے اور آکلینڈ میں دو افراد کو ہلاک کرنے والے مسلح شخص کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ مزید سنیے اس نیوز فلیش میں۔
-
بدھ 19 جولائی نیوز فلیش: حکومت پر آکس (AUKUS) سے دستبرداری کے لئے کچھ حلقوں کا دباؤ
19/07/2023 Duración: 03minوکٹورین پریمئیر کا دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی سے انکار کے باعث نقصان کی تفصیلات آڈٹ کروانے کا مطالبہ ، کچھ لیبر ممبران کا حکومت پر آکس (AUKUS) سے دستبرداری کے لئے دباؤ۔
-
حالاتِ حاضرہ: پاکستان میں حکمران اتحاد نے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا
19/07/2023 Duración: 07minتحریک انصاف کو بڑا دھچکا، پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنالی، سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت کی فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی اورعمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ریلیف نہ مل سکا، دوران عدت نکاح کا کیس بھی قابل سماعت قرار دیدیا گیا۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔