Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
مختصر خبریں : بدھ 03 دسمبر 2025
03/12/2025 Duración: 06minبروس لہرمین اپنی ہتک عزت کی اپیل ہار گئے اور کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین امن مذاکرات میں سرزمین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا۔
-
پاکستان رپورٹ: عمران خان کی جیل میں صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں
03/12/2025 Duración: 06minصوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر گورنر راج لگانے کی بازگشت، وزیراعلی نے وفاقی حکومت کو چیلنج دیدیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، حکومت نے قیاس آرائیاں مسترد کردیں۔ تحریک انصاف کے 18 رہنما اشتہاری قرار ۔ جوڈیشل کمیشن نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دیدی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کے قیام کا بل قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق 2025 منظور کرلیا۔
-
A parent’s guide to help teens adjust to social media age restrictions - نوجوانوں پر آسٹریلیا میں سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی :والدین کیسے مدد کر سکتے ہیں
02/12/2025 Duración: 08minAustralia is restricting access to social media accounts for under-16s, and many families are wondering what it means in practice. While the rules place responsibility on tech platforms rather than young people or their parents, the changes may still create stress for teens who rely on social media to stay connected. Find out how the ban will work, why connection still matters, and how experts suggest supporting young people through the transition. - آسٹریلیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کو 16 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے محدود کیا جا رہا ہے، اور بہت سے خاندان حیران ہیں کہ اس کا عملی طور پر کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ گو کہ نئے قوانین ٹیک کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں نہ کہ نوجوانوں یا ان کے والدین کو، لیکن یہ تبدیلیاں اب بھی ان نوعمروں کے لیے تناؤ پیدا کر سکتی ہیں جو کمیونٹی سے ربط برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔ جانیں کہ یہ پابندی کیسے کام کرے گی، کیوں ربط اب بھی اہم ہے، اور ماہرین کس طرح نوجوانوں کی اس تبدیلی کے دوران حمایت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
-
Rate cuts? What rate cuts - Home prices have eaten them alive - شرحِ سود میں کمی کے باوجود آسٹریلیا میں گھروں کی ہوشربا قیمتیں
02/12/2025 Duración: 06minNew data reveals that surging home prices have wiped away the benefits of three interest rate cuts to new buyers. Rent prices are also rising in every capital city, prompting more and more Australians to form larger households or move back to their family home. The rising prices have left economists predicting a possible rate hike in 2026. - رہائش سے متعلق اعداد و شمار شاید وہ نمبر ہیں جنہیں آسٹریلیا میں سب سے زیادہ توجہ سے دیکھا جاتا ہے اور اب پراپرٹی اینالیٹکس فرِم کوریلٹی کے نئے اعداد و شمار نے آسٹریلیا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی تصویر کو اور بھی واضح کر دیا ہے
-
مختصر خبریں : منگل 02 دسمبر 2025
02/12/2025 Duración: 05minاقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست کے ارکان 1 سے 12 دسمبر تک آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ جیلوں، پولیس اسٹیشنوں اور نوجوانوں کے حراستی مراکز کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
-
Increased bushfire risk in parts of Australia this summer, fire authorities warn - آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی آگ کا خطرہ بلند سطح پر
02/12/2025 Duración: 03minThe latest bushfire outlook forecasts an increased fire risk across parts of Australia this summer. Despite recent rainfall in the country's southeast, authorities say it won't take long for a blaze to take hold. - آسٹریلیا کے مختلف حصوں میں اس موسم گرما میں آگ کے زیادہ خطرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے جنوب مشرق میں حالیہ بارش کے باوجود، حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے پھیلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
-
مختصر خبریں : پیر 01 دسمبر 2025
01/12/2025 Duración: 04minگھروں کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے باعث خریدار شرح سود میں کٹوتیوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
-
آسٹریلیا کے قبرستانوں میں دو منزلہ قبریں اور ان کی قیمتیں ۔ مسلمانوں کی تدفین کا طریقہ کار کیا ہے؟
01/12/2025 Duración: 09minاس وقت تمام قبرستانوں میں ایک پلاٹ میں دو منزلہ قبریں بنائی جاتی ہیں، جہاں اوپر اور نیچے الگ الگ تدفین کی جاتی ہے۔ کئی خاندانوں کے لئے پیاروں کو کھونے کے بعد ان کی تدفین کا مرحلہ تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ایک مہنگا عمل ہوسکتا ہے۔ آسٹریلین مسلم جنازہ اینڈ کمیونٹی سروسز (AMJCS) کے ڈائریکٹر عرفان اقبال کا کہنا ہے کہ وہ جنازہ سروس کی کم سے کم لاگت اور مفت رضاکارانہ خدمات کی فراہمی کے منصوبے پر بتدریج کام کر رہے ہیں ۔ اس بارے میں مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
Belonging nowhere: Stateless in Australia - آسٹریلیا کے ہزاروں بے وطن مہاجرین کا مستقبل کیا ہے؟
30/11/2025 Duración: 07minWhile statelessness affects millions of people around the world, Australia also has stateless people.The United Nations refugee agency says there are around 8,000 stateless people in Australia, but experts say there could be more. The UNHCR is calling on the Australian government to create a stateless determination procedure (SDP), which would contribute to efforts to assess the size and the situation of stateless population amongst migrant populations.The fourth episode of Belonging Nowhere looks at Australia and how it deals with statelessness. - اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں تقریباً 8,000 بےوطن افراد ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ [[UNHCR]] آسٹریلوی حکومت سے بےوطنی کی تعریف کے تعین کے لیے باضابطہ طریقہ کار، یعنی [[Stateless Determination Procedure (SDP)]] متعارف کرانے کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ مہاجر اور نقل مکانی سے منسلک آبادی میں بےوطن افراد کی تعداد اور حالات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ اس پوڈ کاسٹ میں آسٹریلیا کے بےوطنی سے نمٹنے کے طریقوں، چیلنجز
-
آن لائن سیکیورٹی کے نئے اصول: پاس ورڈز اور پاس کیز
28/11/2025 Duración: 07minاس پوڈکاسٹ ایپیسوڈ میں ہم نے سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ محمد عمر زبیر سے بات کی کہ ایک مضبوط پاس ورڈ حقیقت میں کتنا لمبا ہونا چاہیے، پیچیدہ پاس ورڈز کیوں ضروری ہیں اور لوگ سب سے زیادہ کون سی غلطیاں کرتے ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 28 نومبر 2025
28/11/2025 Duración: 06minہانگ کانگ کی اونچی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ کی تحقیقات کے نتیجے میں گرفتاریاں۔, گرینز اور لیبر نے ماحولیات کے قوانین پاس کروانے کے لئے معاہدہ کر لیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کرنے کا امکان ہے.
-
اسپورٹس راونڈ اپ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
28/11/2025 Duración: 06minپاکستان میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں آسٹریلوی باکسرز کی دھواں دار انٹری، ارشد ندیم کی شاندار کامیابی سونے کا تمغہ پاکستان کے نام اور پاکستان شاہینز نے ایشا کپ رائزنگ اسٹار جیت لیا۔
-
پاکستانی ناظرین آج بھی فلموں میں انٹرٹینمنٹ ہی دیکھنا چاہتے ہیں : بہروز سبزواری
27/11/2025 Duración: 05minبہروز سبزواری کا شمار پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیجنڈز میں ہوتا ہے۔ لڑکپن سے اداکاری کا آغاز کیا اور ٹیلی ویژن اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کو کئی یادگار کردار دیے۔ ایس بی ایس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بہروز سبزواری نے اپنی نئی فلم نیلوفر میں اپنے کردار، فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور پاکستانی فلموں کے موضوعات اور ان کے بزنس پر بات کی۔
-
مختصر خبریں : جمعرات 27 نومبر 2025
27/11/2025 Duración: 05minماحولیاتی اصلاحات کا مجموعہ پارلیمنٹ سے منظور ہوگا اور نیو ساؤتھ ویلز کے دور دراز ساحل پر شارک حملے کے بعد ایک عورت ہلاک اور ایک مرد ہسپتال میں داخل۔
-
Fair Work shake-up: gig workers secure pay rise and protection - دنیا میں اپنی طرز کا پہلا فئیر ورک قانون کس طرح آسٹریلین ڈیلیوری ورکرز کو تحفظ فراہم کرے گا؟
26/11/2025 Duración: 07minIn a landmark agreement hailed as world-leading, the Transport Workers Union, Uber, and DoorDash have put forward a minimum standards deal for Australian gig workers to the Fair Work Commission today. This major reform guarantees food delivery riders a 25% wage increase, injury insurance, and protection from unfair algorithmic dismissal, fundamentally changing a commission-based system that workers say left them making virtually no money. - ایک تاریخی اور دنیا میں مثال بننے والے معاہدے کے تحت، ٹرانسپورٹ ورکرز یونین، Uber اور DoorDash نے آج آسٹریلین گیگ ورکرز کے لیے کم از کم معیارات پر مبنی تجویز Fair Work Commission میں جمع کرائی ہے۔ یہ بڑی اصلاح فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے 25% تنخواہی اضافہ، زخمی ہونے کی صورت میں انشورنس اور غیر منصفانہ الگورتھمک برطرفی سے تحفظ کو یقینی بناتی ہے—ایک ایسا کمیشن بیسڈ نظام بنیادی طور پر تبدیل کرتے ہوئے، جس کے بارے میں ورکرز کا کہنا تھا کہ اس میں وہ تقریباً کچھ بھی نہیں کما پاتے تھے۔
-
مختصر خبریں : بدھ 26 نومبر 2025
26/11/2025 Duración: 04minآپٹس کا کہنا ہے کہ وہ ملبورن کے جنوب مشرقی علاقوں میں موبائل سروسز کے تعطل کی وجوہات کی تحقیق کر رہا ہے جس سے چودہ ہزار صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
-
Rental squeeze intensifies: Perth now Australia’s least affordable city - شرح سود میں استحکام بھی بڑھتے کرائے روکنے میں ناکام
26/11/2025 Duración: 06minDespite interest rates stabilising, rental stress remains unchanged across Australia. In many capital cities, households are still handing over almost a third of their income just to keep a roof over their heads. And once again, Perth has it the worst. The nation’s least affordable capital has slipped even further — recording another four per cent drop in affordability on top of last year’s record low. - شرح سود مستحکم ہونے کے باوجود، پورے آسٹریلیا میں کرائے کا تناؤ بدستور برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے بہت سے شہروں میں، گھرانے اب بھی اپنی آمدنی کا تقریباً ایک تہائی صرف اپنے سروں پر چھت برقرار رکھنے کے لیے دے رہے ہیں۔اور ایک بار پھر، پرتھ کا سب سے برا حال ہے۔ آسٹریلیا کا وہ شہر جو پہلے ہی مہنگائی کے باعث نا قابل رسائی تھا وہاں رہنا مزید مشکل ہو رہا ہے مزید تفصیل سنئے اس پوڈ کاسٹ میں
-
دس سال بعد دوبارہ اپنے والدین سے ملنے والی آمنہ اور گل ثنا
26/11/2025 Duración: 03minملتان کی آمنہ اور بنوں کی گل ثنا، جو تقریبا دس برس قبل اپنے والدین سے بچھڑی گئی تھیں، آخرکار ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے خاندان سے دورباہ مل گئی ہیں، فلاحی ادارے میں پرورش پانے والی یہ دونوں بچیاں جب اپنے والدین کے سپرد کی گئیں تو اُن کے چہروں پر خوشی اور سکون کی وہ جھلک تھی جو برسوں کی جدائی کے بعد نصیب ہوتی ہے۔
-
ایک ہاتھ سے خوابوں کی سمت نشانہ لگانے والا آرچر تنویر احمد
26/11/2025 Duración: 07minتنویراحمد کی کہانی سن کر دل تھم سا جاتا ہے اور پھر حوصلے کی ایک طاقت آپ کو اندر سے جھنجوڑ دیتی ہے، ایک حادثے میں تنویر کا دایاں بازو چلا گیا، لیکن اس نے کبھی ہار نہیں مانی، بازو تو گیا، لیکن جذبہ وہی رہا بلکہ اور بھی طاقتور ہو گیا،
-
From black tie to casual: How to decode dress codes - رسمی پہناوا یا غیر رسمی ملبوسات، کس موقع پر کیا پہنا ٹھیک ہے؟
25/11/2025 Duración: 08minYou’ve received an invitation that reads “Dress code: Cocktail attire”. What is this ‘code’? And more importantly, what will you wear? In this episode, we demystify the most common dress codes so that you can feel comfortable at any event. - آپ کو ایک دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے "ڈریس کوڈ: کاک ٹیل لباس"۔ یہ 'کوڈ' کیا ہے؟ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس محفل میں آپ کیا پہنیں گے؟ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں، ہم سب سے عام ڈریس کوڈز کا تذکرہ کریں گے تاکہ آپ کسی بھی محفل میں پر اعتماد انداز میں شریک ہو سکیں ۔