Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:18:27
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • The AI Election: How artificial intelligence impacted the world's biggest ballots - SBS EXAMINES:انتخاب AI کے ساتھ،مصنوعی ذہانت نے دنیا کے بڑے انتخابات کو کیسے متاثر کیا؟

    26/02/2025 Duración: 06min

    From "Communist Kamala" to Bollywood endorsements, artificial intelligence and disinformation played a big role in some of the biggest democratic elections last year. - "کمیونسٹ کملا" سے لے کر بالی ووڈ کی توثیق تک، مصنوعی ذہانت اور غلط معلومات نے پچھلے سال کے سب سے بڑے جمہوری انتخابات میں بڑا کردار ادا کیا۔

  • ثقافت اور مذہب کا امتزاج : آسٹریلیا میں رمضان کے رنگ نمایاں

    26/02/2025 Duración: 04min

    آسٹریلیا میں مقیم لاکھوں مسلمان شہریوں کی روزمرہ ضروریات اور مذہبی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں اس برس تجارتی مراکز میں ماہ رمضان کے دوران اسلامی ثقافت کے رنگ نمایاں طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ چھوٹے کمیونٹی اسٹورز سے لے کر بڑے شاپنگ سینٹرز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے رمضان کے موقع پر مسلمان صارفین کے لیے مخصوص اشیاء پیش کی جارہی ہیں۔ اس تناظر میں بہت سے لوگوں کو یہ جاننے کا موقع ملتا ہے کہ رمضان اسلامی کیلنڈر کا ایک مقدس مہینہ ہے، جب مسلمان صبح سے لے کر سورج غروب ہونے تک روزہ رکھتے ہیں، اپنے خاندان کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں اور صدقہ دیتے ہیں، تاکہ اپنے روحانی زندگی کو مزید بہتر کرسکیں۔

  • پاکستان رپورٹ: اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخی

    26/02/2025 Duración: 10min

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ۹ مئی کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر فرد جرم عائد کردی۔ سابق وزیراعظم عمران خان بھی بھارت کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے۔

  • مختصر خبریں:26 فروری 2025

    26/02/2025 Duración: 03min

    وزیر اعظم انتھونی البانی نے آسٹریلیا کی طرف سے چینی جنگی جہازوں کی نگرانی کا دفاع کیا ہے. سڈنی کی ایک نرس پر ایک ویڈیو پر وفاقی جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے. کرکٹ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بارش کے باعث چمپئینز ٹرافی میچ کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

  • New research shows Australian retirees could become the richest in the world - آسٹریلین ریٹائریز دنیا کا امیرترین طبقہ بننے کی راہ پر گامزن؟

    25/02/2025 Duración: 06min

    Australian retirees could become one of the richest senior's groups in the world by 2031, according to new research by the Super Members Council. However, advocates and economists are concerned that the majority of Australian retirees aren't still able to share the prosperity. - سپر ممبرز کی کونسل کی نئی تحقیق کے مطابق ۲۰۳۱ تک ریٹائر ہونے والے آسٹریلینز دنیا کے امیر ترین معمر افراد بن سکتے ہیں۔ . لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دوسرے گروپس کے مقابلے میں ریٹایریز ریٹائیرمنٹ کی بچت کے بارے میں ذیادہ فکرمند رہتے ہیں۔

  • غذائی عدم تحفظ آسٹریلین خاندانوں کے لئے ایک بڑھتا ہوا مسئلہ

    25/02/2025 Duración: 04min

    ایک نئی رپورٹ میں آسٹریلیا کے اسکولوں میں بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران کا انکشاف کیا گیا ہے۔ زندگی گزارنے کے اخراجات کے چیلنجز زیادہ سے زیادہ والدین کو بچوں کو کھانے کے بغیر اسکول بھیجنے پر مجبور کرتے ہیں۔

  • مختصر خبریں: 25 فروری 2025

    25/02/2025 Duración: 03min

    اربوں ڈالر کے میڈیکیئر وعدے کے لئے فنڈنگ پر سوالات جاری ہیں اور ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے۔

  • How can government payments support you? - حکومتی ادائیگیاں آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہیں؟

    25/02/2025 Duración: 09min

    The Australian government has a social security system that provides a range of income support to those who are eligible . In fact, most people will receive a government payment at some stage in their lives. Strict rules determine who can receive these payments and how much they are paid. In this episode of Australia Explained we break down some of the most common government payments you may be entitled to. - آسٹریلوی حکومت کے پاس ایک سماجی تحفظ کا نظام ہے جو اہل افراد کو انکم سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ درحقیقت، زیادہ تر لوگ اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر حکومتی ادائیگی وصول کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ سخت قوانین اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ یہ ادائیگیاں کون وصول کر سکتا ہے اور انہیں کتنی ادائیگی دی جائے گی ۔ خوش آمدید آسٹریلیا کیا س قسط میں کوشش کی گئی ہے کہ ہم کچھ عام سرکاری ادائیگیوں کو حاصل کرنے کا طریقہ واضح کریں جن کے آپ حقدار ہو سکتے ہیں۔

  • ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیکیئر فنڈنگ میں اضافہ فوری علاج نہیں ہے

    24/02/2025 Duración: 07min

    ڈاکٹرز نے لیبر اور کولیشن دونوں کی جانب سے میڈیکیئر بلک بلنگ کی شرحوں کو پورا کرنے کے لئے فنڈنگ کے وعدوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ لیکن آسٹریلین میڈیکل ایسوسی ایشن جیسے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ اس نظام کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

  • مختصر خبریں: پیر 24 فروری 2025

    24/02/2025 Duración: 03min

    آسٹریلیا نے یوکرین پر مکمل حملے کے تین سال بعد روسی افراد اور اداروں پر مزید سفری اور دیگر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔حکومت اور اپوزیشن کی جناب سے وعدہ کئے گئے میڈی کئیر کو فروغ دینے کے لئے 8.5 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی وضاحت تا حال نہیں کی گئی ہے۔

  • Australia provides a conducive environment for business owners: Muhammad Sadiq Memon - آسٹریلیا کا کاروباری ماحول مشرق وسطیٰ سے کافی مختلف ہے: محمد صادق میمن

    24/02/2025 Duración: 09min

    Australia offers numerous business opportunities,supported by government initiatives aimed at assisting individuals who aspire to establish their own business.Listen to the story of Muhammad Sadiq Memon, who started his first job by selling mobile SIMS from door to door in Australia and is now a successful businessman. - آسٹریلیا میں نہ صرف کاروبار کے بہتر مواقع موجود ہیں بلکہ حکومت ان افرااد کو سہولیات بھی فراہم کرتی ہے جو ذاتی کاروبار کرنے مین دلچسپی لیتے ہیں ، سنئیے محمد صادق میمن کی کہانی، ایس بی ایس اردو کی سیریز میری پہلی نوکری کی اس قسط میں ، جنہوں نے آسٹریلیا پہنچ کر پہلی نوکری گھر گھر جا کر موبائل سیمز(SIMS) بیچنے سے شروع کی اور آج ایک کامیاب بزنس مین ہیں۔

  • Misinformation online is putting the planet at risk - آن لائن موجود غلط معلومات ’’زمین‘‘ کے لئے خطرہ ہے

    21/02/2025 Duración: 04min

    The spread of false information is one of the biggest global risks, according to the World Economic Forum. Experts say climate denialism content, spread on digital platforms, could stall urgent action. While European nations focus on social media accountability and regulation, some Pacific islands are taking a localised approach to dispelling myths. - ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق، غلط معلومات کا پھیلاؤ سب سے بڑے عالمی خطرات میں سے ایک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پھیلا ہوا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے انکار پر مبنی مواد اس مسئلے کے خلاف فوری کارروائی کو روک سکتا ہے۔ جب کہ یورپی ممالک سوشل میڈیا کے احتساب اور ضابطے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، بحرالکاہل کے کچھ جزیرے افواہوں اور غلط ملعومات کو روکنے کے لئے مقامی طرز عمل اختیار کر رہے ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ : 21 فروری 2025

    21/02/2025 Duración: 04min

    پیٹر ڈٹن کا دعویٰ ہے کہ حکومت وفاقی انتخابات سے قبل اہم انتخابی علاقوں کو نئے ووٹرز سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کی اعلیٰ ملکی سلامتی کی تنظیم کے سربراہ خبردار کر رہے ہیں کہ آن لائن انتہا پسندانہ مواد کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

  • اسپورٹس راونڈ اپ: اوپنر فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستان اسکواڈ میں شامل

    20/02/2025 Duración: 07min

    شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے مایوس اور جرمنی اور ہالینڈ کے ہاکی کلبز کی ٹیموں کا پاکستان کا دورہ۔

  • مختصر خبریں: 20 فروری 2025

    20/02/2025 Duración: 03min

    وفاقی حکومت وائلا سٹیل ورکس کی بحالی کے لئے 2.4 بلین ڈالر خرچ کرے گی اور بے روزگاری میں قدرے اضافہ ہوا، لیکن لیبر مارکیٹ اب بھی اچھی نظر آ رہی ہے۔

  • Why are Australians losing millions of dollars to cryptocurrency scams? - SBS Examines: کریپٹو کرنسی کی دھوکہ بازیوں میں آسٹریلینز کا لاکھوں کا نقصان کیوں ہو رہا ہے؟

    20/02/2025 Duración: 06min

    Cryptocurrency is often promoted as a lucrative investment, even though experts warn it's high risk. - کرپٹو کرنسی کو اکثر منافع بخش سرمایہ کاری کے طور پر فروغ دیا جاتا ہے، حالانکہ ماہرین متنبہ کرتے ہیں کہ اس میں خطرپہ موجود ہے۔

  • How targeted cancer therapies function and how to access them - آسٹریلیا میں کینسر کےعلاج کے لئے ’ ٹارگیٹیڈ تھراپیز‘ کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتی ہیں؟

    19/02/2025 Duración: 10min

    Cancer diagnosis and treatment are the primary focus of Dr. Narjis Fatima’s research in Australia. She provides insight into the range of services available for cancer prevention and treatment, emphasizing the accessibility of affordable, and targeted therapy options. - ڈاکٹر نرجس فاطمہ آسٹریلیا میں کینسر کے مرض کی تشخیص اورعلاج پر تحقیق کر تی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ آسٹریلیا میں کینسر سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لئے کس طرح کی مفت، کم قیمت اورٹارگیٹیڈ تھراپی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

  • Due to the financial crisis, domestic violence has become a national problem, Anila Hafiz - مالی بحران کی وجہ سےگھریلو تشدد ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے قانونی مشیربرائےگھریلو تشدد،انیلہ حافظ

    19/02/2025 Duración: 10min

    One in three women in Australia experience physical violence by the age of 15, One woman dies every week from domestic violence. Temporary visa holder women experience more domestic violence, women should not be afraid to express their problems. The government must increase funding to help affected women, listen to the legal advisor on domestic violence, Anila Hafiz in this podcast. - آسٹریلیا میں ہر تین میں سے ایک عورت کو پندرہ سال کی عمر میں جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہر ہفتہ گھریلو تشدد کی وجہ سے ایک عورت جان کی بازی ہارتی ہے، عارضی ویزا ہولڈر خواتین کو زیادہ گھریلو تشدد کا سامنا ہے، خواتین بغیر کسی خوف کے اپنے مسائل کا اظہار کریں۔ حکومت کو فنڈنگ بڑھانا ہوگی تاکہ متاثرہ خواتین کی امداد کی جاسکے، قانونی مشیر برائے گھریلو تشدد، انیلہ حافظ کی گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں: 19 فروری 2025

    19/02/2025 Duración: 05min

    وزیر اعظم کا الزامات کا جواب کہ وہ اسلاموفوبیا کے حملوں پر خاموش ہیں اور مشرقی یروشلم میں یو این آر ڈبلیو اے کے چار اسکولوں کی بندش پر مایوسی۔

  • چائے، کافی سے پینٹنگز بنانے والا آرٹسٹ اور بینائی سے محروم میکینکل انجینیئر

    19/02/2025 Duración: 10min

    لیکن کیا چائے اور کافی سے آرٹ ورک بھی کیا جاتا ہے اور حیران کر دینے والی پینٹنگز بھی تیار ہوتی ہیں؟ ملیے ایک ایسے پاکستانی آرٹسٹ سے جو چائے اور کافی سے ایسے شاہکار آرٹ ورک تیار کرتا ہے جو دیکھنے والے کو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور ملیے مکینیکل انجینئر محمد الیاس خان سے جو بینائی نہ ہونے کے باوجود پیکجینگ میں استعمال ہونے والی ہیوی مشینری میں آنے والا مسئلہ نہ صرف منٹوں میں دور کر سکتے ہیں بلکہ کسی بھی مکینیکل ٹائپ کی پروڈکٹ کی تیاری میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

página 1 de 25